ازبکستان کے نائب وزیرِ خارجہ کی یو این الائنس آف سیویلائزیشنز میں شرکت

ازبکستان کے نائب وزیرِ خارجہ نے وفد کے ہمراہ  پرتگال میں ہونے والے اقوامِ متحدہ کے دسویں” تہذیبوں کے اجتماع” (الائنس آف سیویلائزیشنز ) فورم میں شرکت کی۔ نائب وزیرِ خارجہ بخرومجان الیوف نے ازبکستان اور  اقوام متحدہ کے 2030 کے پائیدار ترقیاتی ایجنڈے کے نفاذ میں الائنس آف سیولائزیشنز کی سرگرمیوں کو خصوصی طور پر سراہا۔

اقوامِ متحدہ کے دو بڑے ایونٹس کی میزبانی

فورم میں  یہ اعلان کیا گیا کہ ازبکستان 2025 میں 2 بڑے بین الاقوامی ایونٹس کی میزبانی کرے گا۔ اقوامِ متحدہ کے ادارے یونیسکو کی 43ویں جنرل کانفرنس کی میزبانی بھی ازبکستان کرے گا، جبکہ انٹرا پارلیمانی یونین کی 50 ویں سالگرہ کی اسمبلی بھی ازبکستان میں ہی منعقد ہوگی۔ ازبکستان کے نائب وزیرِ خارجہ نے اپنی تقریر میں کہا کہ اِن تقریبات  سے تہذیبی مکالمے اور ثقافتی تنوع کو فروغ ملے گا، اور اس میں ازبکستان اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔

واضح رہے کہ اِس سے قبل اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79 ویں اجلاس کے موقع پر ازبکستان اور الائنس آف سیویلائزیشن کے تعاون سے ” بین الثقافتی اور بین التہذیبی مکالمے کے فروغ ذریعے پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول میں تیزی” کا سیشن بھی کامیابی سے منعقد ہوا۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں