براہ راست مواد پر جائیں
اہم ترین

تاریخ وار خبریں

ڈبلیو ڈبلیو ای کے معروف آسٹریلوی ریسلر برونسن ریڈ 38 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

28 نومبر 2026
ڈبلیو ڈبلیو ای کے معروف آسٹریلوی ریسلر برونسن ریڈ 38 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ڈبلیو ڈبلیو ای کے معروف آسٹریلوی ریسلر برونسن ریڈ، جن کا اصل نام جرمین ہیلی تھا، طبی پیچیدگیوں کے باعث 38 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔

ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) نے 27 نومبر کو جاری ایک بیان میں برونسن ریڈ کے انتقال کی تصدیق کی، تاہم ان کی موت کا باعث بننے والی طبی پیچیدگیوں کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

ڈبلیو ڈبلیو ای نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ جرمین ہیلی نہ صرف ریسلنگ کی دنیا کی ایک نمایاں شخصیت تھے بلکہ ایک بہترین انسان، اپنے خاندان سے محبت کرنے والے فرد اور ساتھیوں میں مقبول شخصیت بھی تھے۔

ادارے نے برونسن ریڈ کی حاملہ اہلیہ پیج، ان کی بیٹی، اہل خانہ، دوستوں، ساتھی ریسلرز اور مداحوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

برونسن ریڈ آخری مرتبہ 6 نومبر 2026 کو سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقدہ ڈبلیو ڈبلیو ای کے ایونٹ ’کراؤن جیول‘ میں نظر آئے تھے، جہاں انہوں نے ریسلر اوبا فیمی کے خلاف مقابلہ کیا تھا۔

آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ میں پیدا ہونے والے جرمین ہیلی نے 2019 میں ڈبلیو ڈبلیو ای میں شمولیت اختیار کی تھی۔ وہ اپنے پیشہ ورانہ کیریئر کے دوران دو مختلف ادوار میں اس ادارے سے وابستہ رہے۔

خبر شیئر کریں