یوگا نیند بہتر بنانے کے لیے سب سے مؤثر ورزش ہے: ماہرین

ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ یوگا کی باقاعدہ مشق نیند کی خرابیوں کو کم کرنے اور نیند کے معیار کو بہتر بنانے میں دیگر تمام ورزشوں کے مقابلے میں زیادہ مؤثر ہے۔

تحقیقی رپورٹ میں 30 مختلف تجربات کا تجزیہ کیا گیا جن میں ڈھائی ہزار سے زائد افراد شریک تھے۔ یہ شرکا مختلف عمر کے ایسے لوگ تھے جو نیند کی کمی یا بے خوابی جیسے مسائل کا شکار تھے۔ چینی شہر ہاربن کی اسپورٹس یونیورسٹی کے محققین نے بتایا کہ اگر ہفتے میں دو بار 30 منٹ سے کم وقت کے لیے یوگا کیا جائے تو یہ نیند کی کمی کا بہترین علاج ثابت ہوسکتا ہے۔

واک اور ورزش
تحقیق کے مطابق واک دوسری بہترین ورزش قرار دی گئی جبکہ جم میں کی جانے والی ورزش تیسرے نمبر پر رہے۔ ان ورزشوں کے مثبت اثرات صرف 8 سے 10 ہفتوں میں سامنے آ گئے۔

یوگا کیوں مؤثر ہے؟
ماہرین کے مطابق یوگا کی شدت اور طریقہ کار مختلف ہوسکتا ہے، اسی لیے ہر تحقیق کے نتائج بھی مختلف نکلتے ہیں۔ یوگا دل کی دھڑکن کو تیز کرتا ہے، پٹھوں کو حرکت دیتا ہے اور سانسوں کے نظام کو منظم کرتا ہے۔ یہ عوامل اعصابی نظام کو آرام دینے اور ہاضمے کو بہتر بنانے میں مددگار ہوتے ہیں۔

کچھ مطالعات سے یہ بھی پتا چلا ہے کہ یوگا دماغی لہروں کی سرگرمی کو متوازن کر کے گہری نیند میں مدد فراہم کرتا ہے۔ اگرچہ عمومی طور پر ورزش نیند کے لیے فائدہ مند ہے لیکن طویل المیعاد بنیادوں پر مختلف ورزشوں کے اثرات کا تقابلی مطالعہ اب بھی محدود ہے۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں