ٹریڈمل پر ’12-3-30′ واک ورزش کا رجحان کیا ہے؟

حالیہ مہینوں میں سوشل میڈیا پر ایک خاص قسم کی واک ورزش تیزی سے مقبول ہو رہی ہے جسے “بارہ تین تیس” کہا جاتا ہے۔ فٹنس کے شوقین افراد کا کہنا ہے کہ یہ ورزش نہ صرف وزن کم کرنے میں مدد دیتی ہے بلکہ دل کی صحت بہتر بنانے اور جسمانی طاقت بڑھانے کا ایک آسان اور نسبتاً کم دباؤ والا طریقہ بھی ہے۔

نیو یارک ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق اس طریقہ کار میں ٹریڈمل کو بارہ فیصد ڈھلوان پر رکھا جاتا ہے اور رفتار تقریباً تین میل فی گھنٹہ رکھی جاتی ہے، جبکہ واک کا دورانیہ تیس منٹ ہوتا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس طریقۂ کار کو سب سے پہلے 2020 میں میامی کی ایک فٹنس انفلوئنسر نے سوشل میڈیا پر شیئر کیا تھا، جس کے بعد یہ تیزی سے مقبول ہونے لگا۔ وقت گزرنے کے ساتھ اس کے ماننے والوں کی تعداد بڑھتی گئی اور اب دوبارہ اس میں دلچسپی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

ماہرینِ ورزش کے مطابق عام سطح پر تیز قدموں سے چلنا بھی دل اور پھیپھڑوں کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے، لیکن جب یہی واک ڈھلوان پر کی جائے تو اس کا اثر زیادہ ہوتا ہے۔ اس عمل سے دل کی دھڑکن تیز ہو جاتی ہے جبکہ جسم کےہر حصے میں آکسیجن اور خون کی گردش زیادہ فعال ہو جاتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس سے جسمانی طاقت اور برداشت میں بہتری آ سکتی ہے لیکن پٹھوں کو زیادہ مضبوط بنانے کے لیے مختلف قسم کی ورزشیں بھی ضروری ہوتی ہیں۔ اسی لیے بہتر ہے کہ اس واک کو دیگر قلبی اور طاقت بڑھانے والی ورزشوں کے ساتھ ملا کر کیا جائے تاکہ جسم کو مختلف انداز میں چیلنج ملتا رہے۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں