دوبئی میں ہونے والے چیمپینز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل کا ٹاس آسٹریلیا نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ آسٹریلیا کی خواہش ہے کہ، انڈین بیٹنگ لائن کو بڑا ہدف دیا جائے، یہ سوچ بھی تھی کہ، بعد میں پچ کچھ مزید سلو ہوسکتی ہے اور پھر انڈین کوالٹی سپن باولنگ کے سامنے کسی ہدف کا تعاقب کرنا مشکل ہوجائے گا۔
انڈین ٹیم اپنے پچھلے میچ کی طرح چار سپنر اور دو فاسٹ باولرز کے ساتھ کھیل رہی ہے، شامی، ہاردک پانڈیا جبکہ چاروں سپنرز کلدیپ یادو، جدیجا، اکثر پٹیل اور ورن چکرورتی۔
آسٹریلیا کی ٹیم نے بولڈ سٹیپ لیتے ہوئے ایڈم زمپا کے ساتھ دوسرے سپنر تنویر سنگھا کو شامل کیا ہے، میکسویل کی سپن باولنگ کے ساتھ انہیں نئے سپن آل رائونڈ کوپر کونلی کی پارٹ ٹائم سپن باولنگ کا بھی ایڈوانٹیج ہوسکتا ہے۔ آسٹریلین اوپنر میتھو شارٹ انجرڈ ہونے کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے،ا ن کی جگہ ٹورنگ ریزرو میں موجود کونلی کو شامل کیا گیا ۔ سپنسر جانسن اور ارون شارڈی کو باہر بٹھایا گیا ہے۔