چیمپئنز ٹرافی فائنل:نیوزی لینڈ کے اہم بولر کی شرکت مشکوک

چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل سے قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم مشکلات کا شکار ہوگئی، اہم فاسٹ بولر، میٹ ہنری انجری کے باعث بھارت کے خلاف فیصلہ کن معرکے میں شرکت کے لیے غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہیں۔
نیوزی لینڈ کے ہیڈ کوچ ،گیری اسٹیڈ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ، میٹ ہنری کی فائنل میں شرکت ابھی یقینی نہیں ہے، لیکن ٹیم انتظامیہ انہیں مکمل موقع دینا چاہتی ہے، تاکہ وہ فٹ ہو کر میدان میں اتریں۔
میٹ ہنری چیمپئنز ٹرافی میں شاندار کارکردگی دکھا چکے ہیں، انہوں نے 16.70 کی اوسط سے 10 وکٹیں حاصل کی ہیں، جب کہ بھارت کے خلاف گروپ میچ میں 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ تاہم، سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کے خلاف کیچ پکڑنے کے دوران وہ زخمی ہوگئے اور میچ کے آخر میں بھی تکلیف کے باوجود دو اوورز کرائے۔
نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان چیمپئنز ٹرافی کا فائنل 9 مارچ کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جہاں کیوی ٹیم امید کر رہی ہے کہ، ان کے اسٹار فاسٹ بولر مکمل فٹ ہو کر ایک بار پھر اپنی مہارت کا مظاہرہ کریں گے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں