ممبئی: بالی ووڈ کے سابق مشہور جوڑے دپیکا پڈوکون اور رنبیر کپور کی ایک پرانی ویڈیو نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی ہے۔ یہ ویڈیو اس وقت کی ہے جب دونوں ایک ساتھ انٹرویوز میں شرکت کیا کرتے تھے اور ان کے درمیان زبردست کیمسٹری نظر آتی تھی۔
اس ویڈیو میں دونوں ایک مزاحیہ ریپڈ فائر راؤنڈ میں شریک ہیں، جہاں وہ ایک دوسرے کے بارے میں سوالوں کے جواب دیتے ہیں۔ رنبیر کپور سے جب پوچھا گیا کہ دپیکا ایسی کون سی چیز ہے جس کے بغیر نہیں رہ سکتی، تو انہوں نے فوراً جواب دیا: “مسالا ڈوسا!”
رنبیر نے بتایا کہ دپیکا کو ساؤتھ انڈین کھانے بہت پسند ہیں، خاص طور پر مسالا ڈوسا اور سانبھار۔ وہ روزانہ یہ کھانے چاہتی ہیں اور ان کے بغیر ان کا دل نہیں لگتا۔
اسی دوران رنبیر نے دپیکا کے غصے سے متعلق بھی ایک دلچسپ واقعہ سنایا۔ انہوں نے کہا کہ ایک بار دپیکا کو اتنا غصہ آیا کہ انہیں لگا جیسے "کالی ماں” اندر سے باہر آ گئی ہو۔انہوں نے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ وہ تو ڈر کے مارے گھبرا گئے تھے۔ رنبیر نے بتایا کہ دپیکا نے غصے میں اپنا فون بھی توڑ دیا تھا کیونکہ وہ کچھ آرڈر کر رہی تھیں اور رنبیر انہیں چھیڑ رہے تھے۔
دوسری طرف جب دپیکا سے پوچھا گیا کہ رنبیر کو کیا چیز سب سے زیادہ غصہ دلاتی ہے، تو انہوں نے کہا، “وہ جذباتی نہیں ہیں، اور جب کوئی یہ بات کہتا ہے تو انہیں بہت غصہ آتا ہے۔” ساتھ ہی دپیکا نے یہ بھی بتایا کہ رنبیر بغیر مزیدار کھانے کے ایک دن بھی نہیں گزار سکتے۔ ہر کھانے میں انہیں کچھ خاص اور ذائقے دار چاہیے ہوتا ہے۔
اس ویڈیو میں ایک اور دلچسپ لمحہ وہ تھا جب رنبیر نے کہا کہ دپیکا کو کسی ایسے لڑکے سے شادی کرنی چاہیے جو ان جیسا ہو، کیونکہ ان میں وہ سب خوبیاں ہیں جو دپیکا چاہتی ہیں۔ دپیکا نے ہنستے ہوئے فوراً جواب دیا: یہ تو میری کسی بھی امید پر پورا نہیں اترتے!
اگرچہ دونوں اب اپنی الگ زندگیوں میں خوش ہیں—دپیکا کی شادی رنویر سنگھ سے ہو چکی ہے اور رنبیر عالیہ بھٹ کے شوہر ہیں—لیکن مداح ان کی پرانی باتوں کو آج بھی شوق سے دیکھتے ہیں۔