معزول وزیرِ اعظم شیخ حسینہ اب سیاست میں حصہ نہیں لیں گی، بیٹے کا اعلان

معزول سابق بنگلہ دیشی وزیرِ اعظم شیخ حسینہ کے بیٹے سجیب واجد جوائے نے کہا ہے کہ ان کی والدہ پہلے ہی سیاست سے کنارہ کشی کا منصوبہ بنا چکی تھیں، اور اقتدار سے ہٹائے جانے کو وہ ایک طرح سے حسینہ دور کا اختتام قرار دیتے ہیں۔

الجزیرہ کو واشنگٹن ڈی سی میں دیے گئے انٹرویو میں سجیپ واجد جوائے نے بتایا کہ شیخ حسینہ، جو اس وقت بھارتی حکومت کے تحفظ میں بھارت میں مقیم ہیں، عمر زیادہ ہونے کی وجہ سے اپنا حالیہ دورِ حکومت آخری سمجھتی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ میری والدہ عمر رسیدہ ہیں۔ یہ ویسے بھی ان کی آخری مدت ہونی تھی۔ وہ ریٹائر ہونا چاہتی تھیں۔

سجیپ واجد جوائے نے مزید کہا کہ حکمران جماعت عوامی لیگ ان کی قیادت کے بغیر بھی اپنا وجود برقرار رکھے گی۔ ان کے مطابق یہ ملک کی قدیم ترین جماعت ہے، جو تقریباً 70 برس سے قائم ہے۔ یہ ان کے ساتھ ہو یا بغیر، اپنا سفر جاری رکھے گی۔ کوئی بھی ہمیشہ زندہ نہیں رہتا۔

واضح رہے کہ شیخ حسینہ حالیہ سیاسی بحران کے بعد اقتدار سے الگ ہو گئی تھیں، جس کے بعد بنگلہ دیش میں سیاسی صورتحال تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں