کوڑے لگنے کے خوف سے رونالڈو ایران نہیں جا سکے

نامور پرتگالی فٹ بالر، کرسٹیانو رونالڈو آج کل سعودی کلب النصر سے کھیل رہے ہیں۔ اے ایف سی چیمپئنز لیگ کے پری کوارٹر فائنل میچ کھیلنے کے لیے ان کے کلب نے ایران جانا تھا۔ کرسٹیانول رونالڈو ٹیم کے ساتھ نہیں گئے۔
اب اس کی وجہ سامنے آ گئی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ، 2023 میں ایرانی معذور آرٹسٹ فاطمہ ہمامی نے رونالڈو کی پینٹنگ اپنے پائوں سے بنا کر انہیں پیش کی، رونالڈ نے تب خوشی سے آرٹسٹ کا ماتھا چوم لیا۔ یہ تصویر وائرل ہوگئی تھی۔ ایرانی قوانین میں اس عمل کی سخت ممانعت ہے جس کے باعث 99 کوڑوں کی سزا ہوسکتی ہے۔ کرسٹیانو رونالڈ کو مشورہ دیا گیا کہ، کسی قسم کے تنازع سے بچنے کے لئے آپ ایران سے دور رہیں، رونالڈو نے یہ مشورہ مان لیا اور یوں کوڑوں کا خوف رکاوٹ بن گیا اور ایرانی شائقین رونالڈو کا کھیل براہ راست نہیں دیکھ سکے۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں