ازبکستان اور انڈونیشیا کے درمیان ثقافتی شعبے میں تعاون مضبوط کرنے کا عزم

وزیر خارجہ، بختیار سیدوف نے انڈونیشیا کے وزیر ثقافت ،فادلی زون سے ملاقات کی۔ملاقات میں دونوں فریقین نے مذہبی، ثقافتی اور تاریخی اقدار پر مبنی دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
وزیر خارجہ، سیدوف کااپنے ٹیلی گرام چینل پر کہنا تھا کہ، ہم فادلی زون کے ازبکستان کے بارے میں وسیع علم کی گہری قدر کرتے ہیں۔ ازبکستان اور انڈونیشیا مضبوط تاریخی اور ثقافتی تعلقات سے جڑے ہوئے ہیں اور ہم ان تعلقات کی مزید مضبوطی کے لیے پُرعزم ہیں۔
فریقین نے اپنے مشترکہ ثقافتی ورثے کے تحفظ، مطالعے اور فروغ کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا، بالخصوص اس شعبے میں ممکنہ مشترکہ منصوبوں اور پروگراموں پر توجہ مرکوز کی۔ بات چیت میں دونوں ممالک کے تاریخی اور روحانی ورثے کو اجاگر کرنے کے لیے اقدامات شامل تھے۔
رہنماوں کے درمیان ملاقات خوشگوار رہی ،جس میں ازبکستان اور انڈونیشیا نے ثقافتی اور انسانی شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں