ہانیہ عامر کی بنگالی کھانوں سے لطف اندوز ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں وہ مشہور بنگلہ دیشی یوٹیوبر افتخار رافسان کے گھر مقامی کھانوں کا لطف اٹھا رہی ہیں۔

پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر اِن دنوں بنگلہ دیش میں موجود ہیں جہاں وہ مختلف تقریبات میں شرکت کر رہی ہیں۔ اس دوران ان کے کئی دوستانہ لمحات کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر سامنے آ رہی ہیں جو مداحوں کے دل جیت رہی ہیں۔

ہانیہ عامر نے اپنے دورے کے دوران مشہور بنگلہ دیشی یوٹیوبر افتخار رافسان کی دعوت قبول کی اور ان کے گھر گئیں۔ وہاں انہوں نے رافسان کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور روایتی بنگلہ دیشی کھانوں کا ذائقہ بھی چکھا۔ اس ملاقات کی ویڈیو یوٹیوب پر شیئر ہوتے ہی لاکھوں ناظرین نے اسے دیکھ لیا اور یہ کلپ وائرل ہوگیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہانیہ عامر رافسان کی والدہ سے خوشگوار انداز میں گفتگو کر رہی ہیں اور مقامی کھانوں سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔ ایک موقع پر انہوں نے شوقیہ طور پر کچی ہری مرچ بھی کھالی اور پہلے تو کہا کہ زیادہ تیز نہیں، لیکن کچھ دیر بعد ہنستے ہوئے تسلیم کیا کہ یہ اُن کے لیے کافی تیز ثابت ہوئی۔

ہانیہ عامر نے بنگلہ دیشی گلاب جامن کا ذائقہ بھی چکھا اور تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ بالکل لاجواب ہیں۔ انہوں نے مذاقاً یہ بھی پوچھا کہ کیا یہ مٹھائیاں پاکستان لے جا سکتی ہیں۔

افتخار رافسان نے ویڈیو میں بتایا کہ مداح اکثر پوچھتے ہیں کہ ہانیہ عامر اصل زندگی میں کیسی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اداکارہ نہایت خوش مزاج، دوستانہ اور بے تکلف شخصیت کی مالک ہیں جن سے فوری طور پر تعلق جڑ جاتا ہے.

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں