ازبکستان کی ایوی ایشن ایجنسی نے تین ممالک کو ازبکستان کیلئے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے ۔ ملائیشیا، جنوبی کوریا اور مصر کی ایئرلائنز کو باضابطہ طور پر ازبکستان کے لیے پروازیں چلانے کی اجازت دی گئی ہے ۔
ذرائع کے مطابق ملائیشیا کی ایئر ایشیا ایکس برہاد کو کوالالمپور سے تاشقند کے درمیان باقاعدہ پروازیں چلانے کی اجازت دی گئی ہے۔جبکہ جنوبی کوریا کی ٹی وے ایئر کو سیؤل سے تاشقند کیلئے باقاعدہ پروازوں کی اجازت دی گئی ہے۔
مصر کی ریڈ سی ایئرلائنز کو بھی شرم الشیخ سے تاشقند کے درمیان باقاعدہ پروازیں چلانے کی اجازت مل گئی ہے ۔
ازبکستان حکومت کا یہ اقدام بین الاقوامی فضائی رابطوں میں توسیع کی ایک اہم پیشرفت ہے، جس سے ملک میں سیاحت اور کاروباری سفری سہولیات کو مزید فروغ ملے گا ۔