پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 2026) کا آغاز آج 26 مارچ سے ہو گیا ہے۔ پی ایس ایل کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندر اور لیگ میں شامل ہونے والی نئی ٹیم حیدر آباد کنگز مین مدمقابل ہوں گی ۔
تاہم اس بار ٹورنامنٹ غیر معمولی حالات میں کھیلا جا رہا ہے۔سکیورٹی اور معاشی صورتحال کے باعث میچز شائقین کے بغیر (Closed Doors) کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ عوام کو اسٹیڈیم آنے سے بھی گریز کی ہدایت دی گئی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے “براڈکاسٹ فرسٹ” حکمت عملی اپناتے ہوئے شائقین کو ٹی وی اور آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے میچز دیکھنے کی سہولت فراہم کی ہے۔
یاد رہے کہ اس سیزن میں پی ایس ایل کو آٹھ ٹیموں تک بڑھا دیا گیا ہے، اور تمام میچز محدود شہروں میں کھیلے جا رہے ہیں، جو لیگ کی تاریخ کا منفرد ایڈیشن بن چکا ہے۔