پاکستان ریلوے کی آمدنی میں تاریخی اضافہ

پاکستان ریلوے کی تاریخ میں آمدن بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، جو ادارے کی کارکردگی میں نمایاں بہتری کی عکاسی کرتی ہے۔

پاکستان ریلوے کے سی ای او عامر علی بلوچ کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ میں مسافر ٹرینوں اور مال گاڑیوں کے ذریعے ریلوے نے 33 ارب روپے کی آمدن حاصل کی۔  ۔ پچھلے سال اسی مدت میں یہ آمدن 29 ارب روپے تھی جو رواں سال کے مقابلے میں 4 ارب روپے کم ہے

ایم ایل ون منصوبہ: اہم پیش رفت

سی ای او نے مزید بتایا کہ مارچ 2025 تک ایم ایل ون منصوبے کے گراؤنڈ ورک کے آغاز کا امکان ہے، جو پاکستان ریلوے کے بنیادی ڈھانچے کو جدید بنانے میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

پاکستان ریلوے کی بہتر کارکردگی اور ایم ایل ون منصوبے کے عملی آغاز سے توقع ہے کہ ریلوے نظام میں جدت اور مزید آمدنی کا حصول ممکن ہوگا، جو ملکی معیشت کے لیے بھی معاون ثابت ہوگا۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں