چیمپینز ٹرافی میں کس ٹیم کو سب سے زیادہ سفر کرنا پڑا؟

میڈیا اطلاعات کے مطابق اس بار چیمپینز ٹرافی میں بھارت کے سوا ہر ٹیم کو سفر کرنا پڑا، بعض کا سفر دوسروں سے بڑھ گیا کیونکہ انہیں پاکستان سے پہلے دوبئی آنا پڑا اور پھر واپس پاکستان جا کر سیمی فائنل کھیلنا پڑا۔
رپورٹس کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں سب سےزیادہ سفر فائنلسٹ ٹیم نیوزی لینڈ نےکیا، جس نے اپنے میچز کے لیے 7 ہزار 48 کلو میٹر سفر کیا۔
آسٹریلیا نےلاہور،راولپنڈی اور دبئی میں میچز کے لیے 2509 کلو میٹر سفرکیا، جنوبی افریقا نے چار میچز کے لیے 5فلائٹس لیں اور تقریباً 3286 کلومیٹر سفرکیا۔
میزبان پاکستان ٹیم نے دبئی،کراچی اور راولپنڈی میں میچز کے لیے 3133 کلو میٹر سفرکیا۔ یہ دنیا کی شائد واحد میزبان ٹیم ہوگی جس نے اتنا سفر کیا اور وہ بھی ٹورنامنٹ سے آوٹ ہونے کے لئے۔ پرانا عوامی محاورہ “کھایا پیا کچھ نہیں، گلاس توڑا بارہ آنے ” شائد پاکستانی ٹیم ہی پر صادق آتا ہے۔
تاہم بھارتی ٹیم نے بھی ہوٹل سے گرائونڈ تک کے سفر کی زحمت اٹھائی ،یہ “مشکل” سفر بس میں کرنا پڑا۔ غیر جانبدار “مبصرین” کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم کے اس کنٹری بیوشن کو ہرگز نہیں فراموش کرنا چاہیے کہ ایسی صورت میں سنیل گواسکر، روی شاستری جیسے سابق کھلاڑی اور کوچ گوتم گمبھیر، کپتان روہت شرما پر مشتمل ٹیم مینجمنٹ میڈیا سے ناراض بھی ہوسکتے ہیں۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں