ٹیلر سوئفٹ کا البم “The Life of a Showgirl” ریلیز، اسپاٹی فائی پر تاریخ کا سب سے بڑا ریکارڈ

امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے اپنا 12واں اسٹوڈیو البم “The Life of a Showgirl” ریلیز کر دیا، جو ریلیز سے پہلے ہی اسپاٹی فائی پر تاریخ کا سب سے زیادہ پری سیو (pre-saved) کیا جانے والا البم بن گیا ہے۔

یہ نیا البم اس ریکارڈ کو بھی توڑ چکا ہے جو پچھلے سال خود سوئفٹ کے ہی البم “The Tortured Poets Department” نے قائم کیا تھا۔

35 سالہ گلوکارہ نے ایک بار پھر مشہور سوئیڈش پروڈیوسرز میکس مارٹن اور شیل بیک کے ساتھ مل کر پاپ موسیقی کے نئے جوشیلے گانوں کا یہ مجموعہ تیار کیا ہے۔

البم کی ریلیز کے بعد ٹیلر سوئفٹ نے انسٹاگرام پر مداحوں کے لیے ایک پیغام میں لکھا، “آج رات تمام زندگیاں یہاں جمع ہیں، ہنسی کے موزائیک اور آنسوؤں کے کاک ٹیلز۔۔۔ میں بیان نہیں کر سکتی کہ میں اس البم کو آپ سے شیئر کرنے پر کتنی فخر محسوس کر رہی ہوں۔ ایک ایسا البم جس کے بارے میں میں بہت اچھا محسوس کر رہی ہوں۔”
ساتھ ہی انہوں نے اپنی شوگرل طرز کی تصاویر بھی شیئر کیں۔

سوئفٹ نے البم کو اپنی “خود کی تصویر (self-portrait)” قرار دیتے ہوئے مارٹن اور شیل بیک کا شکریہ ادا کیا اور کہا، “اگر آپ کو لگا کہ بڑا شو ہی سب کچھ تھا، تو شاید پردے کے پیچھے ایک جھلک دیکھنی چاہیے۔”

The Life of a Showgirl ریلیز سے قبل سوئفٹ نے کہا تھا کہ یہ نیا البم “میری زندگی کے سب سے زیادہ خوش، دلکش اور ڈرامائی دور سے آیا ہے۔”

Author

اپنا تبصرہ لکھیں