خیبر پختونخواہ کے ضلع ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر دھماکا، 6 اہلکار شہید

خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں تھانہ گومل کی حدود کے اندر پولیس کی بکتر بند گاڑی کو آئی ای ڈی دھماکے کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں پانچ پولیس اہلکار جان کی بازی ہار گئے۔ پولیس کے مطابق، دھماکہ اُس وقت پیش آیا جب اے پی سی گاڑی تھانہ گومل سے ٹانک شہر کی جانب روانہ تھی۔ شہید ہونے والوں میں تھانہ گومل کے ایڈیشنل ایس ایچ او اسحاق خان بھی شامل ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کے فورا بعد ریسکیو 1122 کی مدد سے تمام شہدا کی میتیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ٹانک منتقل کر دی گئیں۔ابتدائی معلومات کے مطابق، دھماکہ خیز مواد سڑک کے کنارے نصب کیا گیا تھا۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حملے میں ملوث دہشت گردوں کو جلد ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے پیر کو جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم نے شہدا کے لیے مغفرت اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی ہے۔

وزیراعظم نے واقعے کی فوری تحقیقات کی ہدایت دیتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت پاکستان ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہے۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں