خلیجی ممالک کو میدان جنگ بنا نے کا اختیار آپ کو کس نے دیا؟ اماراتی بزنس میں الحبتور کا ٹرمپ کے نام کھلا خط

متحدہ عرب امارات کے ارب پتی کاروباری شخصیت خلف الحبتور نے جمعرات کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام ایک کھلا خط لکھا ہے۔ خط میں انہوں نے ایران کے ساتھ جاری فوجی کشیدگی کے تناظر میں خلیجی خطے اور مشرقِ وسطیٰ کو گھسیٹنے پر سوال اٹھایا ہے۔

شارجہ میں قائم الحبتور گروپ کے بانی خلف الحبتور نے عربی زبان میں تحریر کیا گیا یہ کھلا خط سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بھی شیئر کیا۔ اپنے خط میں انہوں نے واضح اور براہِ راست انداز میں کئی سوالات اٹھاتے ہوئے پوچھا ہےکہ کیا جنگ کا فیصلہ صرف امریکی صدر کا اپنا تھا یا اس میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کا اثر و رسوخ بھی شامل تھا۔

امریکہ اور اسرائیل نے ہفتے کے روز ایران پر حملے کیے جن میں ایرانی قیادت اور فوجی ڈھانچے کو نشانہ بنایا گیا۔ ان حملوں کے بعد ایران نے متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک کی جانب میزائل اور ڈرون حملے کیے، تاکہ وہاں قائم امریکی فوجی اڈوں اور تنصیبات کو نشانہ بنایا جا سکے۔

ایران کے ان جوابی حملوں کے بعد خلف الحبتور نے امریکی صدر کو یہ خط لکھا ہے اور پوچھا ہے کہ اس جنگ میں خلیج ممالک کو کیوں گھسیٹا گیا۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں