اولمپک گولڈ میڈلسٹ ایلین گو نیوزی لینڈ میں ٹرینننگ کے دوران انجری کا شکار

چینی نژاد امریکی فری اسٹائل اسکیئر اور اولمپک گولڈ میڈلسٹ ایلین گو نیوزی لینڈ میں ٹریننگ کے دوران زخمی ہوگئیں۔21سالہ ایلین گو نیوزی لینڈ کے ساؤتھ آئی لینڈ پر واقع کارڈرونا اسکی فیلڈ میں 15 اگست کو ٹریننگ کر رہی تھیں جب یہ حادثہ پیش آیا۔ اگلے روز انہیں طبی معائنے کے لیے ساؤتھ آئی لینڈ کے اہم شہر کرائسٹ چرچ منتقل کیا گیا۔

چینی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ویبو پر گو نے لکھاکہ،بدقسمتی سے کل ایک انتہائی خوفناک حادثہ پیش آیا جو ایک انسانی غلطی کی وجہ سے ہوا۔انہوں نے مزید کہاکہ،آج صبح سویرے ہم کرائسٹ چرچ گئے تاکہ طبی امیجنگ کا معائنہ کروا سکیں۔ امید ہے کہ جلد برف پر واپسی ہوگی، لیکن ابھی ماہرین کی حتمی رائے کا انتظار ہے۔

ان کی چوٹ یا صحت کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں، اور 16 اگست کی پوسٹ کے بعد انہوں نے کوئی تازہ اپ ڈیٹ نہیں دی۔ حال ہی میں وہ کاندھے کی انجری سے صحتیاب ہوکر واپس آئی تھیں جس کی وجہ سے وہ ایشین ونٹر گیمز میں شرکت نہیں کرسکی تھیں۔

سان فرانسسکو میں پیدا ہونے والی گو نے 2022 بیجنگ اولمپکس میں شرکت کے لیے چین کی نمائندگی اختیار کی اور 18 سال کی عمر میں فری اسٹائل اسکیئنگ میں دو گولڈ میڈل جیتے۔ وہ 2026 ونٹر اولمپکس (میلان اور کورٹینا، اٹلی) میں بھی چین کی نمائندگی کریں گی۔

ویبو پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے اشارہ دیا کہ ممکنہ طور پر ایک حد سے زیادہ پرجوش مداح کے باعث یہ حادثہ پیش آیا۔ انہوں نےلکھاکہ،’مجھے ٹریننگ کے دوران پوری توجہ مرکوز رکھنی ہوتی ہے، خاص طور پر جب میں اسٹارٹ کرنے کی تیاری کر رہی ہوتی ہوں کیونکہ کسی بھی قسم کی مداخلت بہت خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔’

انہوں نے مزید لکھا کہ، ‘مجھے کیبل کار میں بھی ذہنی طور پر اپنے اسٹنٹس کی تصویر کشی اور تیاری کرنی پڑتی ہے۔ وقت بچانے کے لیے میں لنچ بریک نہیں لیتی اور باتھ روم جانے سے بھی گریز کرتی ہوں، اس لیے براہ کرم ٹریننگ کے دوران ویڈیو یا تصاویر نہ بنائیں۔’

اپنا تبصرہ لکھیں