خیبرپختونخوا میں عیدالفطر پر سیاحوں کی ریکارڈ آمد, 2 لاکھ 62 ہزار سے زائد افراد نے مختلف علاقوں کا رخ کیا

عیدالفطر کے موقع پر خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی ریکارڈ آمد دیکھی گئی ہے، جہاں تین دنوں کے دوران دو لاکھ 62 ہزار سے زائد افراد نے مختلف علاقوں کا رخ کیا۔

ڈائریکٹر جنرل ٹورازم اتھارٹی عثمان محسود کے مطابق صوبے میں سیاحوں کی سہولت کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ سیاحوں نے وادی سوات کا رخ کیا، جہاں ایک لاکھ 86 ہزار سے زائد افراد پہنچے۔ اس کے علاوہ گلیات میں بھی 51 ہزار 886 سیاحوں کی آمد ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق اس دوران 76 غیر ملکی سیاح بھی صوبے کے مختلف سیاحتی مقامات پر موجود رہے۔

حکام کے مطابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور چیف سیکرٹری کی ہدایات پر سیاحوں کے لیے بہتر سہولیات فراہم کی گئیں۔

سیاحوں کی رہنمائی اور سکیورٹی کے لیے ٹورازم پولیس کی چھٹیاں منسوخ کی گئیں جبکہ ہیلپ لائن 1422 چوبیس گھنٹے فعال رہی۔

ڈی جی ٹورازم کے مطابق مقامی لوگوں نے بھی سیاحوں کی بھرپور مہمان نوازی کی، جس سے صوبے کا مثبت تشخص اجاگر ہوا۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں