بلوچستان کے ضلع ژوب میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 47 دہشت گرد ہلاک

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازه میں سیکیورٹی فورسز نے 7 اور 8 اگست 2025 کو دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 33 خوارج کو ہلاک کیا۔ اس کے بعد 8 اور 9 اگست کی درمیانی شب پاکستان۔افغانستان سرحد کے قریب سمبازه اور ملحقہ علاقوں میں کلیئرنس آپریشن کا آغاز کیا گیا۔

پاک فوج کے ترجمان کے مطابق تازہ کارروائیوں میں مزید 14 دہشت گرد مارے گئے، جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔ اس طرح دو روزہ آپریشنز میں ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کی مجموعی تعداد 47 ہو گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز ملک کی سرحدوں کے تحفظ، امن و استحکام اور ترقی کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع ژوب کے سرحدی علاقے میں پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 47 دہشتگردوں کو انجام تک پہنچانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے اپنی جانوں کی قربانی دے کر دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔ وزیراعظم نے واضح کیا کہ پوری قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے اور ملک سے ہر قسم کی دہشتگردی کے خاتمے کے لیے متحد اور پرعزم ہے۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں