13 سال کے طویل عرصہ بعد وزیر خارجہ پاکستان کا بنگلادیش کا دورہ

پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار بنگلہ دیشی حکومت کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے پر ڈھاکہ پہنچ گئے ہیں۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق، یہ دورہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات میں ایک اہم پیش رفت ہے کیونکہ 13 برس بعد کسی پاکستانی وزیر خارجہ کا یہ پہلا دورہ بنگلہ دیش ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق، نائب وزیر اعظم اپنے قیام کے دوران بنگلہ دیشی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس، مشیر برائے خارجہ امور توحید حسین اور مشیر تجارت ایس کے بشیر الدین شامل ہیں۔

دفتر خارجہ کے اعلامیے کے مطابق ،اس دورے میں باہمی دلچسپی کے علاقائی و عالمی امور کے ساتھ ساتھ دوطرفہ تعاون کے تمام پہلوؤں پر گفتگو ہوگی۔

ڈھاکہ کے شاہ جلال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کا استقبال بنگلہ دیش کے سیکرٹری خارجہ سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے کیا۔

واضح رہے کہ، ایک روز قبل وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے بھی ڈھاکہ میں بنگلہ دیش کے مشیر برائے تجارت ایس کے بشیر الدین سے ملاقات کی تھی جس میں اقتصادی تعاون، باہمی سرمایہ کاری کے فروغ اور تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق، پاکستان اور بنگلہ دیش نے تجارت کے فروغ اور معاشی تعلقات میں مزید بہتری کے لیے ایک مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں