پنجاب میں مون سون بارشوں کا نواں سلسلہ شروع، دو ستمبر تک جاری رہے گا

پاکستان کے صوبہپنجاب کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق، صوبے میں مون سون بارشوں کا نواں سلسلہ شروع ہو چکا ہے جو دو ستمبر تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے کے ترجمان نے بتایا کہ راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، گوجرانوالہ، لاہور، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد، منڈی بہاالدین، اوکاڑہ، ساہیوال، قصور، جھنگ، سرگودھا، میانوالی، ڈیرہ غازی خان، ملتان اور راجن پور میں بارشوں کا امکان ہے۔

ترجمان کے مطابق، پنجاب کے ریلیف کمشنر نبیل جاوید نے صوبے بھر کے حکام کو ہائی الرٹ پر رہنے کی ہدایت کی ہے، تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں