نیلامی روکنے کی درخواستیں مسترد، اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب کو بحریہ ٹاؤن پراپرٹیز نیلامی کی اجازت دے دی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بحریہ ٹاؤن کی جائیدادوں کی نیلامی رکوانے کی درخواستوں کو مسترد کرنے کا مختصر تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔

چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں ڈویژن بینچ کی جانب سے جاری کردہ ایک صفحے پر مشتمل فیصلے میں نیب کو بحریہ ٹاؤن کی جائیدادوں کی نیلامی کی اجازت دیتے ہوئے واضح کیا گیا ہے کہ، بحریہ ٹاؤن کی تمام درخواستیں مسترد کی جاتی ہیں۔

فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ، عدالت 15 اپریل اور 4 جون کو جاری کردہ عبوری حکم امتناع (سٹے آرڈر) واپس لیتی ہے۔

واضح رہے کہ، حالیہ عرصے میں بحریہ ٹاؤن اور اس کے مالک ملک ریاض کے خلاف کئی مقدمات کی تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔ انہی تحقیقات کے سلسلے میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے ملک ریاض کے پراجیکٹ بحریہ ٹاؤن کے دو کارپوریٹ دفاتر سمیت اربوں روپے مالیت کی چھ جائیدادیں نیلام کرنے کے لیے سات اگست کی تاریخ مقرر کی تھی۔

بحریہ ٹاؤن نے ان جائیدادوں کی نیلامی رکوانے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا، تاہم عدالت نے ان کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے نیب کو نیلامی جاری رکھنے کی اجازت دے دی ہے۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں