پنجاب کے دریاؤں میں طغیانی، پانی کے بہاؤ میں غیر معمولی اضافہ

پنجاب کے مختلف دریاؤں میں بالائی علاقوں میں ہونے والی شدید بارشوں کے باعث طغیانی کی صورتحال ہے اور اگلے دو روز میں پانی کے بہاؤ میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب کے مطابق دریائے چناب، ستلج اور راوی میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ دریائے چناب میں پانی کا بہاؤ اس وقت سب سے زیادہ دباؤ میں ہے۔ مرالہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 5 لاکھ 49 ہزار کیوسک، خانکی میں 4 لاکھ 78 ہزار کیوسک، جبکہ قادرآباد کے مقام پر 3 لاکھ 48 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ہیڈ تریموں پر پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 94 ہزار کیوسک ہے۔ اتھارٹی کے مطابق صرف گزشتہ 8 گھنٹوں کے دوران دریائے چناب میں پانی کی مقدار میں 4 لاکھ کیوسک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دریائے راوی میں بھی صورتحال تشویشناک ہے۔ جسڑ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 89 ہزار کیوسک ہے، جبکہ شاہدرہ میں 55 ہزار اور سائفن کے مقام پر 56 ہزار کیوسک پانی گزر رہا ہے۔ اسی طرح بلوکی ہیڈ ورکس پر پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 14 ہزار کیوسک اور ہیڈ سدھنائی کے مقام پر 1 لاکھ 61 ہزار کیوسک تک پہنچ چکا ہے۔ حکام کے مطابق آئندہ 48 گھنٹوں میں دریائے راوی کے بہاؤ میں بھی نمایاں اضافہ متوقع ہے۔

دریائے ستلج میں بھی پانی کا دباؤ بڑھ رہا ہے۔ گنڈا سنگھ والا کے مقام پر بہاؤ 2 لاکھ 69 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ سلیمانکی کے مقام پر یہ سطح 1 لاکھ 22 ہزار کیوسک ہے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق 5 ستمبر تک دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں غیر معمولی اضافہ ہوگا، جس کے باعث نشیبی اور قریبی آبادیوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ فلڈ ریلیف کیمپ اور ریسکیو ٹیمیں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ ہیں۔

Author

  • The standard lorem ipsum passage has been a printer's friend for centuries. Like stock photos today, it served as a placeholder for actual content. The original text comes from Cicero's philosophical work "De Finibus Bonorum et Malorum," written in 45 BC.

اپنا تبصرہ لکھیں