کرکٹ بورڈ نے بابر، رضوان کو بی کیٹیگری کا کنٹریکٹ دیا،کسی کو اے نہیں ملا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2025-26 کے لیے قومی کرکٹرز کے سینٹرل کانٹریکٹ کا اعلان کردیا۔قومی کرکٹ ٹیم کا کوئی کرکٹر اے کیٹیگری کا اہل قرار نہیں پایا جس کے باعث بورڈ نے سینٹرل کانٹریکٹس سے اے کیٹیگری کو ختم کردیا۔ پچھلے سال بابراعظم، محمد رضوان اے کیٹیگری میں تھے، ان دونوں کو بی کیٹیگری میں بھیجنے سے اے کیٹیگری میں کوئی رہا ہی نہیں، اس لئے اس سال کے لئے یہ ختم کر دی گئی۔ تینوں کیٹیگری میں دس دس لوگ ہیں۔ یہ کانٹریکٹ یکم جولائی دو ہزار پچیس سے تیس جون دو ہزار چھبیس تک ہے۔

نسیم شاہ اس سال بی سے سی کیٹیگری میں چلے گئے، فخر زمان کی بی کیٹیگری میں واپیسی ہوئی۔ٹیسٹ کپتان شان مسعود بھی بی سے ڈی کیٹیگری میں چلے گئے۔ کئی نئے کھلاڑیوں جیسے سفیان مقیم، احمد دانیال، سلمان مرزا، حسن نواز، صاحبزادہ فرحان،حسین طلعت وغیرہ کو بھی کانٹریکٹ ملا ہے جبکہ بعض پرانے کھلاڑی جو واپسی کر چکے ہیں، انہیں بھی کانٹریکٹ ملا ہے جیسے حسن علی، فہیم اشرف، خوشدل شاہ وغیرہ۔

گزشتہ سال 27 کھلاڑیوں کو کانٹریکٹ دیے گئے تھے اور اس سال تعداد بڑھ کر 30 ہوگئی ہے، جب کہ رواں برس 12 نئے کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔ نو کھلاڑی اپنی سابقہ کیٹیگری برقرار رکھنے میں کامیاب ہوئے ہیں جب کہ 8 کھلاڑی کانٹریکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

بی کیٹیگری:
بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین شاہ، فخر زمان، شاداب خان، ابرار احمد، حارث رؤف، حسن علی، صائم ایوب، سلمان علی آغا کو بی کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔

سی کیٹیگری:
عبداللہ شفیق، نسیم شاہ، سعود شکیل، فہیم اشرف، ساجد خان، محمد نواز، محمد حارث، صاحبزادہ فرحان، حسن نواز، نعمان علی کے حصے میں سی کیٹیگری آئی۔

ڈی کیٹیگری:
شان مسعود، حسین طلعت، محمد عباس، محمد وسیم جونیئر، محمد عباس آفریدی، خوشدل شاہ، احمد دانیال، سلمان مرزا، خرم شہزاد، صوفیان مقیم ڈی کیٹیگری میں شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں