اوپن اے آئی، جو چیٹ جی پی ٹی جیسا مقبول چیٹ بوٹ متعارف کرا چکی ہے، اب گوگل کرومبکے مقابلے میں اپنا ویب براؤزر بنانے کی تیاری کر رہی ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق، یہ ویب براؤزر چیٹ جی پی ٹی پر مبنی ہوگا اور اوپن اے آئی اس منصوبے کو انتہائی سنجیدگی سے دیکھ رہی ہے۔
کمپنی نے اس منصوبے کے لیے گوگل کروم کی تیاری میں شامل دو ماہرین کو بھی اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے۔
سرچ انجن کے بعد نیا اقدام
اوپن اے آئی اس سے قبل اپنا سرچ انجن بھی تیار کر چکی ہے، جسے سرچ جی پی ٹی کہا جاتا ہے۔ یہ سرچ انجن گوگل سرچ کے مقابلے پر مئی 2024 میں اعلان کیا گیا تھا اور نومبر 2024 میں اسے صارفین کے لیے جاری کیا گیا۔
فی الحال یہ سرچ انجن صرف چیٹ جی پی ٹی کے ماہانہ فیس ادا کرنے والے صارفین کے لیے دستیاب ہے، جبکہ مفت صارفین کے لیے یہ آئندہ چند ماہ میں پیش کیا جائے گا۔
اوپن اے آئی کے مجوزہ ویب براؤزر کے ڈیزائن اور خصوصیات کے بارے میں تفصیلات فی الحال دستیاب نہیں ہیں کیونکہ یہ منصوبہ ابھی ابتدائی مراحل میں ہے۔
تاہم، ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ براؤزر گوگل کے بزنس ماڈل کو چیلنج کرتے ہوئے مصنوعی ذہانت کی طاقت سے بھرپور ہوگا۔
گوگل کے لیے نیا چیلنج؟
اوپن اے آئی کے یہ اقدامات گوگل کے لیے ایک نیا چیلنج بن سکتے ہیں، خاص طور پر جب اے آئی ٹیکنالوجی کے استعمال میں مقابلہ شدت اختیار کر رہا ہے۔