پاکستان کے صوبہپنجاب کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق، صوبے میں مون سون بارشوں کا نواں سلسلہ شروع ہو چکا ہے جو دو ستمبر تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
پی ڈی ایم اے کے ترجمان نے بتایا کہ راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، گوجرانوالہ، لاہور، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد، منڈی بہاالدین، اوکاڑہ، ساہیوال، قصور، جھنگ، سرگودھا، میانوالی، ڈیرہ غازی خان، ملتان اور راجن پور میں بارشوں کا امکان ہے۔
ترجمان کے مطابق، پنجاب کے ریلیف کمشنر نبیل جاوید نے صوبے بھر کے حکام کو ہائی الرٹ پر رہنے کی ہدایت کی ہے، تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔