ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے ‘مین آف دی میچ’ کی ٹیسٹ رینکنگ میں نمایاں بہتری

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ جیتنے والی جنوبی افریقی ٹیم کے کھلاڑیوں کی آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق، چیمپئن شپ فائنل کے مین آف دی میچ، ایڈن مارکرم سات درجے ترقی کے بعد 11ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

بیٹنگ رینکنگ میں انگلینڈ کے جو روٹ بدستور سرفہرست ہیں، جبکہ نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل دو درجے بہتری کے ساتھ دسویں پوزیشن پر آ گئے ہیں۔

پاکستانی بیٹر سعود شکیل ایک درجہ ترقی کے بعد نویں، محمد رضوان ایک درجہ تنزلی کے ساتھ 16ویں، اور بابر اعظم 21ویں نمبر پر موجود ہیں۔

بولنگ رینکنگ
ٹیسٹ بولرز کی فہرست میں بھارت کے جسپریت بمرا بدستور پہلی پوزیشن پر قابض ہیں۔ جنوبی افریقا کے کگیسو ربادا دوسرے، آسٹریلیا کے پیٹ کمنز تیسرے نمبر پر ہیں۔

پاکستانی اسپنر نعمان علی نے دو درجے ترقی حاصل کرتے ہوئے چوتھی پوزیشن سنبھال لی ہے۔

آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ ایک درجہ تنزلی کے بعد پانچویں اور ناتھن لائن بھی ایک درجہ نیچے آ کر چھٹے نمبر پر آ گئے ہیں۔

آل راؤنڈرز رینکنگ
ٹیسٹ آل راؤنڈرز کی درجہ بندی میں بھارت کے رویندرا جڈیجا بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں، جبکہ آسٹریلیا کے مچل اسٹارک نے تین درجے ترقی کے ساتھ دسویں پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں