‘ہم امریکہ اور وینزویلا کے درمیان عدم مداخلت کی بنیاد پر باہمی تعلقات کو اپنی ترجیح سمجھتے ہیں’، وینیزویلا کی عبوری صدر کی امریکا کو مفاہمت کی پیشکش

وینزویلا کی عبوری صدر رودریگیز نے اتوار کی شب کابینہ کے پہلے اجلاس کی صدارت کے بعد امریکہ اور صدر ٹرمپ کے لیے مفاہمتی پیغام جاری کیا ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ وینزویلا کی جانب سے دنیا اور امریکہ کے لیے پیغام ہے کہ وینزویلا امن اور باہمی بقا کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔ ہمارا ملک چاہتا ہے کہ وہ احترام اور بین الاقوامی تعاون کے ماحول میں بیرونی خطرات سے محفوظ رہے۔ ہمارا یقین ہے کہ عالمی امن کی بنیاد ہر ملک کے اندر امن کے قیام سے پڑتی ہے۔

رودریگیز نے مزید کہا کہ ہم امریکہ اور وینزویلا کے درمیان، اسی طرح وینزویلا اور خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ، مساوات اور عدم مداخلت کی بنیاد پر متوازن اور باہمی تعلقات کے فروغ کو اپنی ترجیح سمجھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم امریکی حکومت کو دعوت دیتے ہیں کہ بین الاقوامی قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے مشترکہ ترقی کے لیے تعاون کے ایجنڈے پر مل کر کام کیا جائے۔

صدر ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے عوام اور ہمارا خطہ امن اور مکالمے کے حقدار ہیں، جنگ کے نہیں۔ یہ ہمیشہ سے صدر نکولس مادورو کا مؤقف رہا ہے اور یہی وینزویلا کی پوزیشن ہے۔وینزویلا کو امن، ترقی، خودمختاری اور ایک محفوظ مستقبل کا حق حاصل ہے

Author

اپنا تبصرہ لکھیں