موسیقی کے ذوق کے لئے مخصوص جینز ضروری ہیں

ہم نے اکثر دیکھا ہے کہ بعض لوگ موسیقی سے زیادہ لطف اٹھاتے ہیں جبکہ بعض لوگوں کا اس حوالے سے رجحان کم ہوتا ہے۔ موسیقی کے شوقین خود کو باذوق قرار دیتے ہیں اور موسیقی نہ سننے والوں کو بدذوق کہہ دیتے ہیں۔
اب سائنسی ریسرچ سے پتہ چلا ہے کہ یہ سب جینز کا کھیل ہے۔ محققین نے دریافت کیا ہے کہ انسان کے اندر مخصوص جینز ہیں جو موسیقی سے لطف اندوز ہونے کے مختلف پہلوؤں پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ ان پہلوؤں میں جذبات کو کنٹرول کرنا، تال پر رقص کرنا یا دوسروں کے ساتھ موسیقی بجانا شامل ہیں۔
نیدرلینڈز کے میکس پلانک انسٹی ٹیوٹ برائے نفسیاتی لسانیات کے سائنسدانوں نے دریافت کیا کہ کچھ لوگ جینیاتی عوامل کی وجہ سے دوسروں سے زیادہ موسیقی سے زیادہ لطف اندوز ہوتے ہیں۔
اس تحقیق میں 9000 سے زیادہ جڑواں بچوں کا ڈیٹا شامل کیا گیا۔ تحقیق کے نتائج جرنل نیچر کمیونیکیشنز میں شائع ہوئے ہیں۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں