وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کل سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوں گے جہاں وہ بھارت کی حالیہ جارحیت کے خلاف پاکستان کی حمایت پر سعودی حکومت کا شکریہ ادا کریں گے۔
وزیراعظم کے ہمراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی اس دورے میں شامل ہوں گے، جبکہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ بھی سعودی عرب جائیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف اس دورے کے دوران عید الاضحیٰ سعودی عرب میں ہی منائیں گے اور اس موقع پر سعودی قیادت سے ملاقاتوں میں بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کے مؤقف کی حمایت کرنے پر اظہارِ تشکر کریں گے۔
یاد رہے کہ، وزیراعظم اس سے قبل بھی اسی مقصد کے تحت ترکیہ، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کے دورے کر چکے ہیں، جو انہوں نے گزشتہ ماہ کے اختتامی ہفتے میں کیے تھے۔