پاکستان کا افغانیوں سمیت تمام غیر قانونی غیر ملکیوں کو رضاکارانہ طور پر ملک چھوڑنے کی انتباہ

پاکستان کی وزارت داخلہ نے افغان شہریوں سمیت تمام غیر قانونی غیر ملکیوں کوہدایات جاری کر دی ہیں کہ، وہ رضاکارانہ طور پر پاکستان چھوڑ کر اپنے ممالک واپس چلے جائیں۔

وزارتِ داخلہ نے غیر قانونی غیر ملکیوں کی وطن واپسی کے پروگرام (آئی ایف آر پی) کے حوالے سے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کیے ہیں، جن کے مطابق اب تک 2 لاکھ 16 ہزار سے زائد غیر قانونی غیر ملکی اپنے ممالک واپس روانہ کیے جا چکے ہیں۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ، اس مہم کا آغاز یکم اپریل 2025 سے ہوا، جس کے تحت اب تک 11 لاکھ 2 ہزار 441 غیر قانونی غیر ملکیوں کو واپس بھیجا جا چکا ہے۔

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ، اپنے ممالک واپس جانے والوں خصوصا خواتین، بچوں اور بوڑھوں کے ساتھ باعزت برتاؤ کو یقینی بنایا جا رہا ہے اور ان کی خوراک اور صحت کی دیکھ بھال کے انتظامات بھی موجود ہیں۔

وزارت داخلہ نے متنبہ کیا ہے کہ، وہ عناصر جو وطن واپسی کے عمل میں رکاوٹیں پیدا کر رہے ہیں یا وہ لوگ جو غیر قانونی غیر ملکیوں کی ملازمت میں توسیع، کرائے پر جگہ و ہوٹلوں میں رہائش فراہم کرنے یا ان کے ساتھ کاروبار کرنے میں ملوث پائے گئے، ان کے خلاف قانون کےمطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں