پاکستان کےوزیر خزانہ نے آئندہ مالی سال کے لیے دفاعی بجٹ میں 20 فیصد اضافے کی تجویز پیش کی ہے، جس کے تحت 2550 ارب روپے مختص کیے جائیں گے۔ یہ اضافہ گزشتہ سال کے 18 فیصد اضافے سے زیادہ ہے۔
وزیر خزانہ نے اپنی بجٹ تقریر میں واضح کیا کہ، ملکی دفاع حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس اہم قومی فریضے کی تکمیل کے لیے مذکورہ بالا رقم فراہم کی جائے گی۔