نئی دہلی میں ‘پاکستان فیسٹ’ کا انعقاد، ثقافتی ورثہ اور روایتی کھانوں کا رنگا رنگ منظر

پاکستان ہائی کمیشن نے بھارت کے دارالحکومت، نئی دہلی میں ‘پاکستان فیسٹ’ کا انعقاد کیا، جس میں پاکستان کے ثقافتی ورثے اور متنوع کھانوں کو نمایاں کیا گیا۔

اس ایونٹ میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور پاکستان کی ثقافتی اشیاء، روایتی لباس اور پاکستانی کھانوں کا مشاہدہ کیا۔

مہمانوں نے پاکستانی لذیذ پکوانوں کا لطف اٹھایا اور مختلف اشیاء کی نمائش میں گہری دلچسپی دکھائی۔

پاکستان کے چارج ڈی افیئرز، سعد احمد وڑائچ نے اپنی تقریر میں کہا کہ، اس فیسٹول کے چمکدار رنگ اور لذیذ ذائقے پاکستان کے ثقافتی اور کھانے کے ورثے کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ،  اس طرح کے ایونٹس ثقافتی تفہیم کو فروغ دینے اور دوستی اور بھائی چارے کا ماحول قائم کرنے کے لیے بہت ضروری ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں