فیفا ورلڈ کپ: راؤنڈ آف 16 کا شیڈول جاری، پاکستانی وقت کے مطابق کون سی ٹیم کا کس سے مقابلہ ہوگا؟

فیفا ورلڈ کپ 2026 کا ناک آؤٹ مرحلہ اب راؤنڈ آف 16 میں داخل ہو گیا ہے، جہاں 16 ٹیمیں کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے کے لیے مدمقابل ہوں گی۔ راؤنڈ آف 16 میں پہنچنے والی ٹیموں میں کینیڈا، برازیل، پیراگوئے، مراکش، ناروے، فرانس، میکسیکو، انگلینڈ، بیلجیئم، امریکا، اسپین، پرتگال، سوئٹزرلینڈ، مصر، ارجنٹائن اور کولمبیا شامل ہیں۔

راؤنڈ آف 16 کا پہلا مقابلہ کینیڈا اور مراکش کے درمیان 4 جولائی کو ہیوسٹن اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جبکہ اسی روز پیراگوئے اور فرانس فلاڈیلفیا اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گے۔

پاکستان وقت کے مطابق، راؤنڈ آف 16 شیڈول

فیفا ورلڈ کپ کے راؤنڈ آف 16 میں کینیڈا کا مقابلہ مراکش سے 4 جولائی کو رات 10 بجے ہیوسٹن اسٹیڈیم میں ہوگا، جبکہ پیراگوئے اور فرانس 5 جولائی کو رات 2 بجے فلاڈیلفیا اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گے۔ برازیل کا مقابلہ ناروے سے 6 جولائی کو رات 1 بجے نیویارک/نیو جرسی اسٹیڈیم میں ہوگا، جبکہ اسی روز صبح 5 بجے میکسیکو اور انگلینڈ میکسیکو سٹی اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گے۔ پرتگال اور اسپین کا میچ 7 جولائی کو رات 12 بجے ڈیلس اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جبکہ امریکا اور بیلجیئم 7 جولائی کو صبح 5 بجے سیئٹل اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گے۔ ارجنٹائن کا مقابلہ مصر سے 7 جولائی کو رات 9 بجے اٹلانٹا اسٹیڈیم میں ہوگا، جبکہ سوئٹزرلینڈ اور کولمبیا 8 جولائی کو رات 1 بجے بی سی پلیس، وینکوور میں مدمقابل ہوں گے۔

راؤنڈ آف 16 کے نمایاں مقابلوں میں پرتگال بمقابلہ اسپین، میکسیکو بمقابلہ انگلینڈ اور ارجنٹائن بمقابلہ مصر شامل ہیں، جبکہ میزبان کینیڈا اور امریکا بھی اپنے اپنے ناک آؤٹ میچز میں ایکشن میں ہوں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں