نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے چینی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعاون پر گفتگو

اسلام آباد میں نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے اہم ملاقات کی، جس میں پاکستان اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

ملاقات کے دوران اسحاق ڈار نے تاجکستان میں تین چینی شہریوں کی المناک ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے چین میں حالیہ آتشزدگی کے واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر بھی دلی تعزیت اور ہمدردی پیش کی، اور کہا کہ پاکستان مشکل گھڑی میں چین کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے۔

دفترِ خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں، جاری تعاون، علاقائی صورتحال اور عالمی سطح پر ہونے والی حالیہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں باہمی اعتماد اور اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔

چینی سفیر نے پاکستان کی جانب سے اظہارِ ہمدردی اور تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے قابلِ اعتماد ساتھی ہیں اور ہر سطح پر تعاون کو مزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں

Author

اپنا تبصرہ لکھیں