وطن عزیز میں قانون تو سخت ہے مگر لاگو کبھی کبھی ہوتا ہے اور اگر یہ لاگو ہو بھی تو دیکھ بھال کر ساری آنکھیں کھول کر کسی غریب کی گردن ہی اپنے شکنجے کے آہنی جبڑوں میں دبوچتا ہے۔ااس کے برعکس دنیا بھر میں قوانین پر سختی سے کاربند کرایا جاتا ہے۔دنیا میں کئی ممالک میں ایسے قوانین بھی ہیں جو ہماری نظر میں تو مضھکہ خیز ہوں مگر وہاں ان پر سختی سے عمل کیا جاتا ااور پوری سنجیدگی و یکسوئی سے عمل پیرا ہوا جاتا ہے۔آئیتے آُ کو دنیا بھر کے ایسے ہی دلچسپ مگر مضحکہ خٰز قوانین سے متعلق بتاتے ہیں۔
وکس ان ہیلرز کا استعمال
جاپان میں الرجی پر قابو پانے والی ادویات جیسے وکس ان ہیلرز کے استعمال پر پابندی ہے جس کی وجہ سخت جاپانی انسداد تحریک دینے والی ادویات کا قانون ہے۔ افیون کے ست سے تیار کی گئی ادویات پر بھی پابندی ہے بلکہ آپ تو بیرون ملک سے بھی اسے جاپان میں نہیں لے جاسکتے ورنہ جرمانے کا بھی سامنا ہوسکتا ہے۔
چرچ کی سیڑھیوں پر کھانا
اٹلی میں سیر و تفریح کرتے ہوئے کھانے پینے سے گریز ہی بہترین احتیاط ہے۔ اطالوی شہر فلورنس میں تو کسی گرجا گھر کی سیڑھیوں یا احاطے میں بیٹھنے یا کھڑے ہوکر کچھ بھی کھانے پینے پر پابندی عائد ہے۔ یہی قانون سرکاری عمارات کے قریب کھانے پینے کو بھی ممنوع قرار دیتا ہے خلاف ورزی کی صورت میں بھاری جرمانہ آپ کے سیاحتی بجٹ پر بھاری پڑسکتا ہے۔
کبوتروں کو کھانا کھلانا
امریکی شہر سان فرانسسکو میں کبوتروں کو کچھ کھلانا غیر قانونی ہے۔ یہ شہر اپنے مشہور و معروف گولڈن گیٹ برج کی بناء پر جانا جاتا ہے اور کبوتروں کو یہاں بیماریاں پھیلانے اور جائیدادوں کو نقصان پہنچانے والا پرندہ سمجھا جاتا ہے تو اگر آپ یہاں کے کبوتروں کو کچھ کھلاتے ہوئے پکڑے گئے تو زیادہ امکان اس بات کا ہے کہ آپ کی جیب تو خالی ہوجائے گی مگر جرمانہ پورا نہیں ہوگا۔ سرکاری عملہ ہی نہیں یہاں کے عام شہری بھی بڑے شوق سے کبوتروں کو کھلانے کے شوقین افراد کو پکڑانا اپنا فرض سمجھتے ہیں۔
کیمرے کا استعمال
اگر تو آپ ائیرپورٹ پر جہاز سے سوار ہونے سے پہلے اپنے خاندان کی ایک تصویر بنانا چاہتے ہیں تو جان لیں وسطی ایشیائی ملک قازقستان میں یہ قانون کے خلاف ہے۔ ائیرپورٹس کے اندر اور ارگرد فوٹوگرافی غیرقانونی ہے اور فوجی و سرکاری عمارات کی تصاویر بنانا بھی بہت بھاری پڑسکتا ہے، سیاحوں کو تو اکثر بھاری جرمانے ہوجاتے ہیں جبکہ مقامی افراد کے لیے جیل کا دروازہ بھی کھل سکتا ہے۔
بلب تبدیل کرنا
کیا واقعی ایک بلب کو تبدیل کرنے کے لیے الیکٹریشن ہونا ضروری ہے؟ کم از کم آسٹریلین ریاست وکٹوریہ کا تو یہی قانون ہے۔ درحقیقت اس ریاست میں بلب کو تبدیل کرنا اس صورت میں غیرقانونی ہے اگر آپ کے پاس الیکٹریشن کا لائسنس نہیں جبکہ اس کی خلاف ورزی کی صورت میں 10 آسٹریلین ڈالرز کا جرمانہ ادا کرنا پڑتا ہے۔
موٹا ہونا خلاف قانون
کیا آپ موٹاپے کے شکار ہیں تو جاپان جانے سے گریز کریں کیونکہ وہاں موٹا ہونا غیر قانونی ہے۔ یہ دلچسپ قانون 2009 میں منظور ہوا جس میں قانون سازوں نے زیادہ سے زیادہ کمر کی حد مقرر کردی اور 40 سال سے زائد عمر کے مردوں پر پابندی لگادی گئی کہ وہ اپنی کمر 31 انچ سے زیادہ پھیلنے نہیں دیں جبکہ خواتین کے لیے یہ گنجائش 35 انچ رہی۔اس قانون پر اگرچہ بہت زیادہ عمل نہیں ہوا۔ ویسے دلچسپ بات یہ ہے کہ جاپان اپنے انتہائی موٹے سومو ریسلرز کے حوالے سے دنیا بھر میں جانا جاتا ہے۔
گدھے کا ڈائپر پہننا
برازیل کی ریاست مناس جیراس کے علاقے جیوز ڈی فورا میں گھوڑوں اور گدھوں کو بغیر ڈائپر سڑک پر لانا غیرقانونی ہے۔ جی ہاں یہ انوکھا قانون وہاں نافذ ہے اور اگر گھوڑوں و گدھوں کا وہاں کی سڑکوں پر گھومنے کا دل کرے تو انہیں لازمی ڈائپرز پہن کر نکلنا ہوگا دوسری صورت میں ان کے مالکان مشکل میں پھنس جائیں گے۔