خنجراب پاس: پاکستان اور چین کے درمیان سال بھر تجارت کے نئے دور کا آغاز

پاکستان اور چین کے درمیان خنجراب پاس کو سال بھر کے لیے تجارت کے لیے فعال کر دیا گیا، جو ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ آزادی کے 77 سال بعد پہلی بار یہ اقدام اٹھایا گیا ہے، جس کا مقصد پاکستان، چین، اور وسطی ایشیائی ریاستوں کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم بنانا ہے۔

خنجراب پاس سے مشینری، ٹیکسٹائل، الیکٹرانکس، اور اشیائے خورد و نوش سمیت دیگر تجارتی سامان کی نقل و حرکت جاری ہے، جو خطے کی معاشی ترقی میں نمایاں کردار ادا کرے گی۔ حالیہ برسوں میں، پاکستان نے اس راستے کو وسطی ایشیائی ممالک خصوصاً تاجکستان، کرغزستان، اور قازقستان کو صنعتی اور زرعی مصنوعات کی برآمد کے لیے استعمال کیا ہے۔

خنجراب پاس کے سال بھر کھلا رہنے سے چین اور پاکستان کے ساتھ ساتھ خطے کے دیگر ممالک کے اقتصادی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، جس سے علاقائی تجارت کو فروغ ملے گا۔

نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن (این ایل سی) نے سوست ڈرائی پورٹ پر سرحد پار تجارت کے لیے جامع اقدامات کیے ہیں، جن میں مرکزی ہیٹنگ سسٹم کی تنصیب اور دیگر بنیادی سہولیات شامل ہیں۔ یہ اقدامات سال بھر تجارتی سرگرمیوں کے بہتر اور موثر انعقاد کو یقینی بنائیں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں