بھارت نے ایشن ڈبلز اسکوش چیمپئن شپ کاٹائٹل اپنے نام کر لیا

بھارت نے پاکستان کو سخت مقابلے کے بعد 1-2 سے شکست دے کر ایشین ڈبلز اسکواش چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

یہ مقابلے ملائیشیا میں منعقدہ دوسرے ایشین ڈبلز اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں ہوئے، جہاں دفاعی چیمپئن بھارت ٹاپ سیڈ، جبکہ پاکستان سیکنڈ سیڈ کے طور پر میدان میں اترا۔

فائنل میں بھارت کی نمائندگی ابھے سنگھ اور ویلاوان سنتھیل کمار کی جوڑی نے کی، جبکہ پاکستان کی جانب سے نوجوان انڈر-23 عالمی کھلاڑی نور زمان اور سابق قومی چیمپئن ناصر اقبال پر مشتمل ٹیم میدان میں اتری۔

پاکستانی ٹیم نے پہلا گیم 9-11 سے جیت کر شاندار آغاز کیا، مگر بھارتی ٹیم نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے اگلے دونوں گیمز 5-11 اور 5-11 سے جیت کر چیمپئن شپ اپنے نام کرلی۔

اس شکست کے بعد پاکستان کو ایشین ڈبلز اسکواش چیمپئن شپ میں سلور میڈل ملے گا۔

اس سے قبل پاکستان نے سیمی فائنل میں میزبان ملائیشیا کو شکست دی تھی جبکہ کوارٹر فائنل میں کوریا کو ہرایا تھا۔ گروپ مرحلے میں گرین شرٹس نے فلپائن، کوریا اور چائنیز تائپے کو شکست دے کر ناقابل شکست رہتے ہوئے پول بی کی چیمپئن شپ حاصل کی تھی۔

اپنا تبصرہ لکھیں