بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 25 افراد ہلاک

بھارت کے صوبے آندھرا پردیش میں ایک مسافر بس اور موٹر سائیکل کے تصادم کے نتیجے میں کم از کم 25 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب بنگلور جانے والی مسافروں سے بھری بس ہائی وے پر ایک موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی۔

ٹکر کے بعد موٹر سائیکل کے فیول ٹینک سے بہنے والے تیل نے آگ بھڑکا دی، جس نے چند منٹوں میں پوری بس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ فائر بریگیڈ کے پہنچنے سے پہلے ہی بس مکمل طور پر جل کر راکھ ہو گئی۔

حکام کے مطابق، ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے، جبکہ فرانزک ماہرین کی ٹیم جائے حادثہ پر لاشوں کے ڈی این اے نمونے حاصل کر رہی ہے۔ بس میں 44 مسافر سوار تھے، جن میں سے بیشتر کا تعلق حیدرآباد سے تھا، اور حادثے کے وقت زیادہ تر مسافر سو رہے تھے۔

عینی شاہدین کے مطابق، بس میں سوار افراد مدد کے لیے چیخ رہے تھے جبکہ مقامی لوگوں نے زخمیوں کو نکالنے کی کوشش کی۔ کچھ مسافروں نے کھڑکیوں سے کود کر اپنی جان بچائی۔ اطلاعات کے مطابق، ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں

Author

اپنا تبصرہ لکھیں