غزہ میں کم از کم 6 لاکھ 50 ہزار بچے قحط کے خطرے سے دوچار

غزہ کی پٹی میں اسرائیلی محاصرے کو 103 دن مکمل ہو چکے ہیں، اور حکومتی حکام کا کہنا ہے کہ ،شرمناک بین الاقوامی خاموشی کے سائے میں لاکھوں افراد، جن میں 6 لاکھ 50 ہزار بچے بھی شامل ہیں، قحط کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں۔

ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ، اسرائیلی افواج نے تمام گزرگاہیں بند کر دی ہیں اور خوراک، دوا اور ایندھن کی فراہمی روک دی گئی ہے، جو کہ جدید تاریخ کے بدترین اجتماعی محاصروں میں سے ایک ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ،گزشتہ تین دنوں میں خوراک اور بنیادی طبی سہولیات کی شدید قلت کے باعث درجنوں اموات ریکارڈ کی گئی ہیں، جو کہ ایک نہایت سفاک انسانی المیہ ہے۔

حکام کے مطابق، اب تک 67 بچے قحط کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں، جبکہ تقریبا12 لاکھ 50 ہزار افراد ہولناک بھوک کا سامنا کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں