پاکستان: خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں اسسٹنٹ کمشنر کے قافلے پر حملہ، اسسٹنٹ کمشنر سمیت4 افراد شہید

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان شاہ ولی کے قافلے پر مسلح شدت پسندوں نے حملہ کیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر سمیت چار افراد جان کی بازی ہار گئے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ سہیل آفریدی کے معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے اس افسوسناک واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حملے میں اسسٹنٹ کمشنر شاہ ولی کے ساتھ دو پولیس اہلکار اور ایک راہگیر بھی ہلاک جاں بحق ہوئے ہیں۔

یہ حملہ ضلع بنوں کےمیرانشاہ روڈ پراس وقت پیش آیا جب اسسٹنٹ کمشنر کا قافلہ گزر رہا تھا۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے اس دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے آئی جی پولیس سے واقعے کی مکمل اور تفصیلی رپورٹ فوری طور پر طلب کر لی ہے۔

وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، ملک دشمن عناصر ایسے بزدلانہ حملوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے

Author

اپنا تبصرہ لکھیں