معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کو برطانیہ میں 2.7 ارب ڈالر کے مقدمے کا سامنا

لندن: معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کو برطانیہ میں 2.7 ارب ڈالر (2 ارب پاؤنڈ) کے مقدمے کا سامنا ہے۔ کمپنی پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس نے ایپس میں صارفین کی سرگرمی پر نظر رکھنے سے متعلق اپنے قواعد کے ذریعے دیگر ایپ بنانے والی کمپنیوں پر زیادہ سخت پابندیاں عائد کیں اور اپنے اشتہاری کاروبار کو فائدہ پہنچایا۔

رائٹرز کے مطابق یہ مقدمہ لندن کے کمپیٹیشن اپیل ٹریبونل میں ایپ ڈویلپرز کی جانب سے دائر کیا گیا ہے۔ مقدمے میں ایپل کے ایپ ٹریکنگ ٹرانسپیرنسی نظام کو چیلنج کیا گیا ہے، جسے کمپنی نے 2021 میں متعارف کرایا تھا۔

ایپل کا کہنا ہے کہ اس نظام کا مقصد صارفین کو یہ اختیار دینا ہے کہ وہ فیصلہ کرسکیں کہ کوئی ایپ دوسری ایپس اور ویب سائٹس پر ان کی سرگرمی کو ٹریک کرسکتی ہے یا نہیں۔ کمپنی اس نظام کو صارفین کی رازداری کے تحفظ کے لیے اہم قرار دیتی رہی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں