جنوبی فلپائن میں چھوٹا امریکی طیارہ کھیتوں میں گر کر تباہ ہو گیا حادثے کے نتیجے میں طیارے میں سوار 4 افراد ہلاک ہوگئے۔
فلپائن میں امریکی سفارتخانے نے تصدیق کی ہے کہ گر کر تباہ ہونے والے طیارے کا تعلق امریکی فوج سے تھا۔امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ کنٹریکٹ پر امریکی فوج کے زیر استعمال تھا۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی سفارتخانے نے طیارہ حادثے سے متعلق فی الحال مزید معلومات جاری نہیں کیں ۔ تاہم سفارتخانے کا کہنا ہے کہ امریکی فوج کی انڈو پیسیفک کمانڈ اس حوالے سے مزید تفصیلات جاری کرے گی۔
دوسری جانب فلپائن کے حکام کہتے ہیں کہ تاحال طیارے گرنے کی وجوہات سامنے نہیں آ سکی ہیں ۔
مقامی حکام کے مطابق کھیتوں میں طیارہ گرنے سے کھیت میں موجود ایک بھینس بھی ہلاک ہوگئی۔