چیمپئنز ٹرافی سے قبل بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا

چیمپئنز ٹرافی سے قبل ہی بھارتی فاسٹ باؤلر جسپریت بمراہ کمر کی تکلیف کا شکار ہو کر بیڈ ریسٹ پر چلے گئے ۔ جس کے باعث چیمپئنز ٹرافی میں ان کی شرکت بھی مشکوک ہو گئی ہے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فاسٹ باؤلر  جسپریت بمراہ آسٹریلیا کے خلاف بورڈر گواسکر ٹرافی کے سڈنی ٹیسٹ کے دوران کمر درد کا شکار ہوئے تھے ۔ اس سیریز میں بمراہ نے 5 ٹیسٹ میچز میں مجموعی طور پر 151.2 اوورز کروائے اور 32 وکٹیں حاصل کر کے سب سے کامیاب باؤلر رہے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فاسٹ باؤلر کی کمر کی تکلیف کے حوالے سے رپورٹس مثبت نہیں  ہیں ۔

بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ جسپریت بمراہ کرکٹ میں واپسی کےلیے جلد بازی سے کام نہیں لیں گے ۔ ڈاکٹروں نے انہیں مکمل بیڈریسٹ کا بھی مشورہ دیا ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے شروع ہو رہی ہے ۔ جس سے قبل بھارت انگلینڈ کے خلاف 5 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی کھیلے گا جو 22 جنوری سے شروع ہوگی، جبکہ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے میچز بھی کھیلے جائیں گے ۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں