ازبکستان کے خوارزم ریجن میں میڈیکل ٹورازم کو فروغ دینے کے لیے خصوصی پریس ٹور کا انعقاد

ازبکستان کے خوارزم ریجن میں میڈیکل ٹورازم اور نئے سیاحتی مقامات کو متعارف کرانے کے لیے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے لیے خصوصی پریس ٹور کا انعقاد کیا گیا۔

اس دورے کا مقصد خوارزم کے سیاحتی امکانات کو اجاگر کرنا اور صحافیوں کو خطے میں موجود نئے سیاحتی مقامات، طبی سہولیات اور صحت سے متعلق خدمات سے آگاہ کرنا تھا۔

پریس ٹور کے شرکا نے ہونقا سینی ٹوریم کا دورہ کیا، جہاں انہیں میڈیکل ٹورازم کے مواقع، علاج اور صحت یابی سے متعلق مختلف خدمات اور قیام کی سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

دورے کے دوران شرکا نے ارگنچ میں واقع لزگی میوزیم کا بھی دورہ کیا، جہاں انہیں ازبکستان کے معروف روایتی رقص لزگی کی تاریخ، ارتقا اور ثقافتی اہمیت کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں۔

خوارزم ریجن ازبکستان کے اہم سیاحتی علاقوں میں شمار ہوتا ہے اور حکام سیاحت کے روایتی شعبوں کے ساتھ میڈیکل اور ویلنس ٹورازم کے فروغ پر بھی توجہ دے رہے ہیں تاکہ ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کے لیے مزید سہولیات اور نئے سیاحتی مواقع پیدا کیے جا سکیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں