میٹا کی جانب سے واٹس ایپ میں نئی تبدیلی کا اعلان

میٹا کی چیٹنگ ایپ واٹس ایپ میں اگر کوئی فرد میسج ٹائپ کر رہا ہو تو ،چیٹ میں "ٹائپنگ” لکھا ہوا نظر آتا ہے، تاہم میٹا کے نئے اعلان کے بعد اب اِسے تبدیل کر دیا جائے گا۔
میٹا نے اعلان کیا ہے کہ رئیل ٹائم انگیجمنٹ بڑھانے کے لیے کسی بھی ون آن ون یا گروپ چیٹ میں جب کوئی فرد میسج ٹائپ کر رہا ہوگا، تو اِس کا عندیہ تھری ڈاٹ کے ذریعے ملے گا۔

میٹا کے مطابق یہ فیچر دیکھنے میں زیادہ اچھا لگے گا۔ ٹائپنگ انڈیکٹر کے ساتھ اسے ٹائپ کرنے والے فرد کی پروفائل فوٹو بھی موجود ہوگی تاکہ آپ اسے پہچان سکیں۔یہ تبدیلی اس بات کو جاننا آسان بنائے گی کہ کون فرد کسی گروپ چیٹ میں متحرک انداز سے حصہ لے رہا ہے

Author

اپنا تبصرہ لکھیں