ایلون مسک کا گیمنگ انڈسٹری میں نیا انقلاب –  ایکس اے آئی گیمنگ اسٹوڈیو کا آغاز

ٹیسلا اور اسپیس ایکس جیسی معروف کمپنیوں کے مالک ایلون مسک نے اب گیمنگ کی دنیا میں قدم رکھتے ہوئے ایک نیا گیمنگ اسٹوڈیو لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ایلون مسک کا ماننا ہے کہ گیمنگ انڈسٹری میں معیار کی کمی اور سیاسی ایجنڈے کی بھرمار ہے، جس کے باعث یہ صنعت اپنی اصل روح، یعنی تفریح اور جدت، سے دور ہو چکی ہے۔ ان کا مقصد گیمنگ کو اس کی اصل شناخت دلانا اور ایسے گیمز پیش کرنا ہے جو تفریح اور تنوع پر مبنی ہوں۔

ایکس اے آئی گیمنگ اسٹوڈیو

ایلون مسک ایکس اے آئی گیمنگ اسٹوڈیو کا آغاز کیا جا رہا ہے، جو گیمز کی تیاری میں جدید آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی استعمال کرے گا۔ اس اسٹوڈیو کے ذریعے وہ مائیکرو سافٹ اور سونی جیسی بڑی گیمنگ کمپنیوں کو سخت مقابلہ دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

مائیکرو سافٹ پر تنقید

حال ہی میں ایلون مسک نے مائیکرو سافٹ کے سی ای او ستیہ نڈیلااور ان کے گیمنگ ڈویژن ایکس باکس کی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے ایکس باکس کے گیم فیچرز پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ذریعے غیر ضروری سیاسی پیغامات دیے جا رہے ہیں، جو گیمنگ کے اصل مقصد سے ہٹ کر ہیں۔

گیمنگ انڈسٹری کا مستقبل

ایلون مسک کا خیال ہے کہ گیمنگ انڈسٹری میں جدت اور تفریح کو واپس لانا ضروری ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ گیم ڈویلپرز کو ذاتی یا سیاسی ایجنڈے پر کام کرنے کے بجائے معیاری اور دلچسپ گیمز بنانے پر توجہ دینی چاہیے۔

یہ پہلا موقع ہے کہ ایلون مسک گیمنگ انڈسٹری میں عملی طور پر شامل ہو رہے ہیں۔ ان کی یہ پیش قدمی گیمنگ کے شائقین کے لیے ایک نئے دور کا آغاز ثابت ہو سکتی ہے، جہاں ٹیکنالوجی، تخلیقیت، اور تفریح کو ایک نیا رخ ملے گا۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں