ناسا نے ایک تحقیقی پراجیکٹ کی رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق خلا بازوں کی صحت پر خلا میں قیام سے مرتب ہونے والے اثرات کا مسلسل مشاہدہ کیا جا رہا ہے اور خلائی سفر بڑھاپے کی جانب سفر کی رفتار کو تیز کر دیتا ہے۔
تحقیق کے مطابق خلا میں قیام سے ورم میں اضافہ ہوتا ہے جبکہ جینیاتی عدم استحکام ہوتا ہے جس سے عمر میں تیزی سے اضافہ ہوتا ہے۔
ناسا نے بتایا کہ خلائی پرواز سے جینز میں نمایاں تبدیلیاں آتی ہیں خاص طور پر مسلز کے حجم میں کمی کا عمل تیز ہو جاتا ہے۔
امریکی ادارے کا کہنا تھا کہ خلائی ماحول ایسی تبدیلیوں کا باعث بنتا ہے جس سے ورم، مسلز کے حجم میں کمی اور عمر میں اضافے سے لاحق ہونے والے دیگر مسائل جیسے ڈی این اے کو نقصان ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
اس نئی تحقیق کے نتائج جرنل سائنٹیفک رپورٹس میں شائع ہوئے ہیں ۔